24 جنوری، 2026، 5:40 PM

سپاہ پاسداران انقلاب رہبر معظم کے احکامات پر عمل کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، جنرل پاکپور

سپاہ پاسداران انقلاب رہبر معظم کے احکامات پر عمل کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، جنرل پاکپور

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل پاکپور نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران پوری یکجہتی اور بھرپور آمادگی کے ساتھ دشمنوں کو کسی بھی جارحیت سے باز رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب رہبر معظم اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے احکامات اور ہدایات پر عمل درآمد کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔

یوم پاسداران کے موقع پر اپنے پیغام میں میجر جنرل پاکپور نے امام حسینؑ کی ولادت باسعادت پر سپاہ پاسداران کے افسران اور ہلکاروں کو مبارک باد دی اور یاد دلایا کہ امام خمینیؒ نے اسی دن کو یوم پاسداران قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کے نظریات، کامیابیوں اور اقدار کے دفاع، قومی سلامتی کے تحفظ اور ایرانی قوم کی خدمت میں ہمیشہ صف اول میں رہی ہے۔

کربلا کی تحریک کے جذبے کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل پاکپور نے کہا کہ سپاہ دشمنانہ اقدامات کے مقابلے میں متحد، ثابت قدم اور پرعزم ہے۔ انہوں نے امریکہ اور صہیونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے تجربات اور 12 روزہ جنگ سے سبق سیکھا جانا چاہیے اور کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے گریز کیا جائے۔

میجر جنرل پاکپور نے زور دے کر کہا کہ سپاہ پاسداران اس وقت ہاتھ ٹریگر پر رکھے مکمل آمادگی کی حالت میں ہے اور رہبر انقلاب کے ہر حکم پر فوری اور مؤثر عمل کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے شہید کمانڈروں اور اہلکاروں مخصوصا جنرل حسین سلامی، جنرل قاسم سلیمانی، جنرل غلام علی رشید، جنرل محمد باقری، جنرل علی شادمانی اور جنرل امیر علی حاجی زادہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے 12 روزہ مسلط جنگ، حالیہ بدامنیوں اور بیت المقدس کی آزادی کی جدوجہد میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔

News ID 1937862

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha